Agar zindagi hoti....
part ۱st
چار سال ہو گۓ تھے ،نادر سے کو جدا ہوئے ،وقت کافی گزر گیا تھا ،ہر رشتے نے اسے بھولا دیا ،سب اپنی اپنی زندگی میں مگن تھے ،لیکن میں ،میں ایک پل کے لیے بھی نادر کو نہیں بھولا پارہی تھی ،
کیا میرا رشتے اس سے اتنا گہرا تھا ،چار سال کا ساتھ تھا ہمارا ،لیکن آج میں اکیلی رہ گئی تھی ،
میرا حال پوچھنے والا ،مجھے محبت کرنے والا اس دنیا کو الوداع کہ گیا تھا ۔۔
دیوار پر لگی نادر اور میری تصویر بہت خوبصورت لگ رہی تھی ۔اگر جانا ہی تھا ،تو مجھے بھی اپنے ساتھ لے جاتا ،عمر بھر ساتھ نبھانے کا وعدا کرکے بیچ راہ میں چھوڑ گیا ،
جب ہم پہلی بار میل تھے ،میں کالج جا رہی تھی ،
بس خراب ہو گئی تھی ۔نادر پھل خرید رہا تھا ،مجھے کالج کو دیر ہو رہی تھی ،
میں نے نادر کو کہا تھا ،سنو بھئیّا آپ مجھے کالج تک چھوڑ دینگے ،
بس خراب ہو گئی ہے ،
مجھے دیری ہو جائیگی ،اپنا کام چھوڑ کر وه مجھے کالج چھوڑ کر آیا تھا ،
پیپر کی جلدی میں میں اسے شکریہ کہنا بھی بھول گئی تھی ،
پیپر کے بعد مجھے یاد آیا کیسی ہے تو صاحبہ اسکو شکریہ تک نہیں بولا ،
دوسرے دن کلاس روم میں ایک لڑکی نے مجھے کہ آپکی بس خراب ہو گئی تھی کل ،
میں نے کہا تمہیں کیسی پتہ ،
اسنے کہا کہ آپکو کوئی لڑکا چھوڑنے آیا تھا ،
میں نے کہا ہاں ۔۔
میرا نام سائرہ ہے ،
وہ لڑکا میرا بھایئ تھا ،میں نے کہا اچھا آپ کا بہت احسان ہوگا آپ انکو میری طرف سے شکریہ کہ دینا ،سائرہ نے اپنا ہاتھ میری طرف بڑھایا ،ٹھیک ہے ،بول دونگی لیکن اس کے لیے آپکو میری دوستی قبول کرنی پڑےگی ۔۔
میں نے مسکراتے ہوئے اُسکی طرح ہاتھ بڑھا دیا ۔
میں نے آپکی دوستی منظور ہے ،
سائرہ مسکرائی اور بولی ،آج سے ہم دونوں دوست ٹھیک ہے ,میں نے مسکرا کر کہا میں نے سر ہلا دیا ۔۔۔
دوسرے دن کلاس کے بعد سائرہ زبردستی میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے کنٹین لے گئی ،
نادر پہلے سے وہی بیٹھا ہوا تھا ،
Anjana
12-Jan-2022 04:09 PM
Good
Reply
Simran Bhagat
12-Jan-2022 02:21 PM
Nice👌👌👌👌
Reply
Zeba Islam
15-Dec-2021 06:45 AM
Nice
Reply